اختیار بیگ کا کراچی میں یو اے ای ویزا سینٹر کا خیر مقدم

  اختیار بیگ کا کراچی میں یو اے ای ویزا سینٹر کا خیر مقدم

  

کراچی (پ ر)فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور پاکستان یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کراچی میں یو اے ای کے پاکستان میں سفیر حماد عبید الزبی کے کراچی میں اکتوبر 2019ء میں ایشیاء کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں یو اے ای کے ڈپٹی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستان یو اے ای بزنس کونسل کی فیڈریشن ہاؤس میں میٹنگ میں کراچی میں خیابان شمشیر ڈی ایچ اے میں ویزا سینٹر کے کھولنے کا اعلان کیا تھا جو ویزوں کا اجراء، تجدید، میڈیکل جیسی تمام سہولتیں فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ ویزا سینٹر کی جدید سہولتیں بزنس مینوں کے وقت اور لاگت میں کمی کے ساتھ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -