لاہور اور ایف سی کالج کے طلباء کا پی ٹی وی لاہور مرکز کا دورہ

لاہور اور ایف سی کالج کے طلباء کا پی ٹی وی لاہور مرکز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ایف سی کالج میں شعبہ میڈیا سٹڈیز کے طلبا و طالبات نے پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکزکا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ڈپٹی ڈایریکٹر ناظم علی بھی شامل تھے۔ پبلک ریلیشنز آفیسر محمد شکیل ملک نے وفد کو پی ٹی وی کی تاریخ، پروگرامنگ اور دیگر امور کے متعلق بتایا۔طلبا و طالبات نے پی ٹی وی کے شعبہ نیوز،حالات حاضرہ، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈیزائنگ کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں ان شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیا، وفد نے لاہور مرکز کے سٹودیوز اور ایڈیٹنگ رومز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پروڈکشن سے متعلق تکینکی معلومات اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلبا طالبات نے آئیڈیا سے لے کر تکمیل تک پروگرامنگ کے تمام مراحل اوراس میں شامل تکنیکی اور انسانی مہارت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

مزید :

کلچر -