سینئرفنکار اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں،اداکارہ و ماڈل ریشم

  سینئرفنکار اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں،اداکارہ و ماڈل ریشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ و ماڈل ریشم نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروں کے ذریعے لائی جاسکتی ہے۔ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتایہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں اوربھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایاہے۔ریشم کا کہناتھاکہ سینئرفنکارایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کی راہنمائی میں نئے آرٹسٹ اپنے فن کوبہتراندازمیں اجاگرکرسکتے ہیں۔فلمسازوں اورہدایتکاروں کوچاہیے کہ وہ میرٹ پرنئے آرٹسٹوں کوفلموں میں کاسٹ کریں تاکہ نوجوان نسل بھی پاکستانی فلموں کی جانب راغب ہواورفلم انڈسٹری ترقی کرے۔
ان کاکہناتھاکہ ہمارے ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوچکی ہے اورتعلیم یافتہ تیکنیک کاراس سے مستفید ہورہے ہیں جوکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے۔
11

مزید :

کلچر -