جویریہ عباسی کوفنکاروں کے بارے میں متنازع بیان دینے پر تنقید کا سامنا

جویریہ عباسی کوفنکاروں کے بارے میں متنازع بیان دینے پر تنقید کا سامنا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ جویریہ عباسی کوعاطف اسلم،ماہرہ خان اور دیگرفنکاروں کے بارے میں متنازع بیان دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔جویریہ عباسی نے چند روز قبل ایک ٹی وی شو کے دوران کہا تھا کہ عاطف اسلم سْریلے گلوکار نہیں ہیں، انہیں خواہ مخواہ میں اتنی شہرت اور عزت دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ جویریہ عباسی نے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ ماہرہ کو اْن کے لْکس (looks) کی وجہ سے کام مل رہا ہے ورنہ وہ ایک اوسط درجیکی اداکارہ ہیں۔ (یعنی عام سی اداکارہ ہیں)جویریہ عباسی نے یہاں ہی بس نہیں کی بلکہ عدنان صدیقی کو بھی اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ عدنان صدیقی ایک پرکشش اور خوبصورت انسان تو ہیں لیکن وہ اچھے اداکار نہیں ہیں،اس لئے اْنہیں اداکاری چھوڑ دینی چاہیے۔انہوں نے شو میں سعدیہ امام کو بھی اپنا جانی دشمن قرار دے دیا۔

جویریہ عباسی کو ان تمام متنازع بیانات پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ جویریہ عباسی کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے تھا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔ جبکہ کئی لوگوں نے انہیں منہ بند رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

مزید :

کلچر -