ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کے چہروں میں خوشیاں بکھیروں

ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کے چہروں میں خوشیاں بکھیروں

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کہا ہے ک سٹیج ڈرامہ سے معاشرے کی اصلاح ممکن ہے، سٹیج کے سینئر رائٹروں نے نئے سکرپٹ لکھنے چھوڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے پرانے سکرپٹ پر ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر اسٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی پہلو بھی رکھا جائے تو بہت سے معاملات میں بہتری آسکتی ہے اور سٹیج ڈرامہ اس کے لئے سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کے چہروں میں خوشیاں بکھیرنے کے ساتھ ان کو ایک پیغام بھی دوں اور خوش قسمتی سے میں اس میں کامیاب بھی رہا ہوں۔

اپنے طور پر مجھ سے جو بھی ممکن ہو سکتا ہے میں بہتر سے بہتر ڈلیور کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اب باقاعدہ ایک ایسی ٹیم کا انتخاب کررہا ہوں جو میرے ساتھ ملکر معاشرے کی اصلاح کے لئے عملی اقدامات کرے۔

12

مزید :

کلچر -