ہمیشہ کام پرتوجہ دی‘گلوکاری کا شوق ورثے میں ملا، صائمہ جہاں

  ہمیشہ کام پرتوجہ دی‘گلوکاری کا شوق ورثے میں ملا، صائمہ جہاں

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ موسیقی بھی روح کی غذا ہے۔گلوکاری کا شوق ورثے میں ملا ہے۔بطور گلوکارہ اپنی پہچان بنانا بہت مشکل کام تھا۔میں ہمیشہ اپنے کام کی طرف توجہ دیتی ہوں۔میرا یہاں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ہمیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنے کی بجائے اپنے کام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔شہرت اور عزت محنت کی بدولت حاصل ہو تی ہے نہ کے دوسروں پر تنقید کرنے پرلوگوں میں مقام بنایا جا سکتا ہے۔صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ کم عمر ی سے ہی میں نے باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔

مجھے آج جو مقام اور شہرت ملی ہے اس میں میری والدہ کا اہم رول ہے انہوں نے ہر موقعہ پر میری رہنمائی کی ہے۔میں ہمیشہ سیکھنے کے عمل کو ترجیحی دیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -