پردہ سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کرونگی،نمرین بٹ

  پردہ سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کرونگی،نمرین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و کلاسیکل ڈانسرنمرین بٹ نے کہا ہے کہ سٹیج کی طرح پردہ سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی، پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اپنے کردار سے مطمئن ہونے کے بعد ہی فلم سائن کرتی ہوں۔نمرین بٹ نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لئے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -