قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات،آزادامیدوار5 ،پی ٹی آئی 4 نشستوں پر کامیاب،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا صفایا

قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات،آزادامیدوار5 ،پی ٹی آئی 4 نشستوں پر ...
قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات،آزادامیدوار5 ،پی ٹی آئی 4 نشستوں پر کامیاب،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا صفایا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات کے 16 میں سے 12 حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف 4سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے ،جے یوآئی ف نے 2 ،جماعت اسلامی اوراے این پی نے ایک ،ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ،الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع میں آزاد امیدوار 5نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 100میں پی ٹی آئی کی انورزیب 12 ہزار951 ووٹ لےکرکامیاب قرارپائے،پی کے 101میں بھی پی ٹی آئی کے اجمل 12 ہزار 194 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جبکہ پی کے 102میں جماعت اسلامی کے سراج الدین 19 ہزار 88 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے،پی کے 103میں اے این پی کے نثاراحمد 11 ہزار247 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے،پی کے 104میں آزادامیدوارعباس الرحمان 11 ہزار 751 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 105میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19 ہزار733 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے،پی کے 106 میں آزادامیدواربلاول آفریدی 12 ہزار814 ووٹ لےکرکامیاب رہے،پی کے 107میں آزادامیدوارمحمدشفیق 9 ہزار 796 ووٹ،پی کے 108میں جے یوآئی (ف) کے محمدریاض 11 ہزار 948 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے،الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے109میں پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں39ہزار536ووٹ لیکر کامیاب رہے،پی کے 110میں آزادامیدوارسیدغازی غزن 18 ہزار 448 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے،پی کے 111میں پی ٹی آئی کے اقبال خان 10 ہزار 200 ووٹ لےکر کامیاب قرارپائے، پی کے 115میں جے یوآئی (ف) کے محمدشعیب 18102 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے ،دیگر حلقوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -