ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کا ٹھیکہ لیکن دراصل یہ ذمہ کس اہم ترین شخصیت کی کمپنی کو سونپی گئی؟ خبرآگئی

ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کا ٹھیکہ لیکن دراصل یہ ذمہ کس اہم ترین شخصیت کی ...
ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کا ٹھیکہ لیکن دراصل یہ ذمہ کس اہم ترین شخصیت کی کمپنی کو سونپی گئی؟ خبرآگئی

  

لاہور(ویب ڈیسک)  ملک کے تمام ائیرپورٹس پر پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر کیرو کمپنی کو دے دیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایکسپریس کے مطابق لازمی پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کی کمپنی ایئرکیرو کو دیا گیا ہے، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایئرکیرو کمپنی مسافروں سے فی بیگ 50 روپے وصول کرے گی۔

مزید :

قومی -