قبائلی علاقوں میں پرامن انتخابات کا انعقادنئے پاکستان میں استحکام کی جانب اہم پیشرفت ہے،فردوس عاشق اعوان

قبائلی علاقوں میں پرامن انتخابات کا انعقادنئے پاکستان میں استحکام کی جانب ...
قبائلی علاقوں میں پرامن انتخابات کا انعقادنئے پاکستان میں استحکام کی جانب اہم پیشرفت ہے،فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے قبائلی علاقوں میں انتخابات کے پرامن انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی یہ جیت نئے پاکستان میں استحکام کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقادپرقوم کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ امن کی یہ جیت نئے پاکستان میں استحکام کی جانب اہم پیشرفت ہے،تبدیلی کے عمل نے سنگلاخ پہاڑوں پرجمہوری پودے کی نموممکن کی،معاون خصوصی نے کہا کہ ایک جانب تاریخ رقم ہورہی تھی،قبائلیوں کوصبرکاپھل جمہوری حقوق کی صورت میں مل رہاتھاتودوسری طرف جمہوری حقوق کارونارونے والے اثاثے بچاؤبیٹھک لگاکربیٹھے تھے،انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے ضامن بننے والوں کی قبائلیوں نے ضمانتیں ضبط کرادیں،ان کے ٹویٹس میں صرف عمران خان کی عداوت کازہرملے گا،

معاون خصوصی کا کہناتھا کہ کل قبائلی اضلاع میں تاریخ رقم ہوئی،ان میں سے کسی کوتوفیق نہ ہوئی جمہوری عمل کی کامیابی پردولفظ بول دیتے،ان کی جمہوریت کامطلب صرف اورصرف ذاتی مفادات کاتحفظ ہے اوراپنی آئندہ نسلوں کوقوم پرمسلط کرناہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلح افواج اورقانون نافذکرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،جن کی لازوال قربانیوں سے ملک کاامن لوٹا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -