ن لیگ کی خاتون رہنما کے گھر سے 4 من چرس پکڑی گئی

ن لیگ کی خاتون رہنما کے گھر سے 4 من چرس پکڑی گئی
ن لیگ کی خاتون رہنما کے گھر سے 4 من چرس پکڑی گئی

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگ کی سابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کےگھرسے4من چرس برآمد کرتے ہوئے ان کے بیٹے سمیت 2 افرادکو گرفتار کر لیاہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران گھر سے 5 من چرس برآمد ہوئی۔اے این ایف اہلکاروں نےفوزیہ ایوب قریشی کےبیٹے طیب ایوب کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔طیب ایوب کے ساتھ گرفتار ہونے والا عدیل اسلم بہاولپور سے ہی ن لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم رند کا بیٹا ہے۔اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

قومی -