شیلا ڈکشت انتقال کر گئیں

شیلا ڈکشت انتقال کر گئیں
شیلا ڈکشت انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نئی دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا ڈکشت 81 برس کی عمرمیں چل بسیں,شیلا ڈکشت طویل عرصے سے علالت کا شکارتھیں۔ شیلا سب سے لمبے عرصے تک بھارتی دارالحکومت کی وزیراعلیٰ رہ چکی ہیں۔ وہ 1998ء سے 2013ء تک 3 بار وزیراعلٰی کے عہدے پر فائزرہیں۔دنیا نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ان کو صبح دس بجے کے قریب ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی طبیعت ناساز تھی تاہم ان کو بچانے کی کوشش کی گئی، دوپہر 3 بجکر 55 منٹ پر انتقال کر گئیں۔یاد رہے کہ شیلا ڈکشت کا شمار کانگریس کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا، ان کا شمار کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ اس سے قبل وہ نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کی صدر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، سابق صدر پرناب مکھر جی، وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ شیلا کا انتقال ملک کا بہت بڑا نقصان ہے۔ دہلی کی خدمت کرنے والی شاندار لیڈر اب دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شیلا ڈکشت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے انتقال کے بعد ان کے گھر گئے۔