خضدار اور گردونواح میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ

خضدار اور گردونواح میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ
خضدار اور گردونواح میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے خضداراور گردو نواح میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 15 کلومیٹر اور اس کا مرکزخضدار سے 31 کلومیٹر جنوب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔