ہائی پروفائل معروف شخصیات سے جیلوں میں ملاقات کرنیوالے بھی پھنس گئی، پریشانی کھڑی ہوگئی

ہائی پروفائل معروف شخصیات سے جیلوں میں ملاقات کرنیوالے بھی پھنس گئی، ...
ہائی پروفائل معروف شخصیات سے جیلوں میں ملاقات کرنیوالے بھی پھنس گئی، پریشانی کھڑی ہوگئی

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی دو جیلوں میں قید نیب کے ہائی پروفائل قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے ۔ آئی جی پولیس جیل خانہ جات پنجا ب مر ز ا شا ہد سلیم بیگ نے جیل حکام کو ڈیٹا کی تیاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ محکمہ داخلہ نے جیل حکام سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کا حکم دے دیا ہے ۔ ڈیٹا میں ملاقات کرنے والوں کے نام اور ان کی گاڑیوں کے نمبروں سمیت دیگر کواءف طلب کئے گئے ہیں ۔ (ن) لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملاقات کرنے والوں میں خوف و ہراس پید کرنا اور انہیں نیب کے قیدیوں سے ملاقات سے روکنا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -