آئین میں رہتے ہوئے اپوزیشن کے ہر وار کو ناکام بنائیں گے ، فردوس عاشق اعوان

آئین میں رہتے ہوئے اپوزیشن کے ہر وار کو ناکام بنائیں گے ، فردوس عاشق اعوان
آئین میں رہتے ہوئے اپوزیشن کے ہر وار کو ناکام بنائیں گے ، فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہے تو پھر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے خلاف بھی قرار داد آئی ہے ، ہم آئین کو سامنے رکھتے ہوئے ہی حکومت اپوزیشن کے ہر وار کو ناکام بنائے گی ، چیئر مین سینیٹ کےخلاف قرارداد میں اپوزیشن کوشرمندگی ہوگی ۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گی ، چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہے تو پھر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے خلاف بھی قرار داد آئی ہے ، آئین کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت اپوزیشن کے ہر وار کو ناکام بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مولاجٹ اور نوری جٹ کی بھڑکیں بجٹ میں بھی سنی تھیں اور جب بجٹ کا وقت آیا تو یہ گیلریوں میں بیٹھے خوش گپیا ں لگا رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ایک وفاقی ادارہ ہے اور اس کویرغمال نہیں بننے دینگے ، مخالفین کا بیانیہ دم توڑ گیا ہے اور پاکستان کابیانیہ جیت گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں عمران خان بطور پاکستانی ہیرو مانے جاتے ہیں، وزیر اعظم کا دورہ خطے کیلئے بہت اہم ہے ، اس دورے کو سیاست کی نظر نہیں کیا جانا چاہئے ، امریکہ کی تاریخ میں وزیر اعظم عمران خان پہلی بار اتنا بڑا جلسہ کریں گے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل سیاست کی راج کمار ی نے حقائق کومسخ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم عسکری قیادت کو ساتھ لیکر گئے ہیں ، محترمہ کی یادداشت جواب دے چکی ہے ، نواز شریف بھی راحیل شریف کوساتھ لیکر سعودی عرب گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد سے اپوزیشن کوشرمندگی ہوگی ۔ یہ لوگ عمران خان کے حسد میں ملک کانقصان کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں نے دو نوں جماعتوں سے لاتعلقی کا اعلان کیاہے ، کل قبائلی عوام نے دونوں سیاسی جماعتوں کی ضمانتیں ضبط کیں، قبائلی عوام نے بتادیاہے کہ ان دونوں جماعتوں کو قبائلی عوام کادرد نہیں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -