جس حکومت کو جلسوں،راستوں اور آوازوں کو بند کرنا پڑے اُس کے دن گنے جا چکے ہوتے ہیں:مریم نواز شریف

جس حکومت کو جلسوں،راستوں اور آوازوں کو بند کرنا پڑے اُس کے دن گنے جا چکے ...
جس حکومت کو جلسوں،راستوں اور آوازوں کو بند کرنا پڑے اُس کے دن گنے جا چکے ہوتے ہیں:مریم نواز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صٓدر مریم نواز شریف فیصل آباد میں حکومت مخالف ریلی کی قیادت کے لئے بڑے قافلے کے ساتھ جاتی امرا سے روانہ ہو چکی ہیں اور ان کا قافلہ راوی ٹول پلازہ کراس کرتے ہوئے فیصل آباد کی جانب رواں دواں ہے،مریم نواز کے قافلے میں درجنوں گاڑیاں،موٹر سائیکلیں اور ویگنیں شامل ہیں۔

فیصل آباد روانگی سے قبل جاتی امرا کے باہر  مریم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ روکنے والوں کو بتا دو ,جلسہ لاہور جاتی امراء سےہی شروع ہوچکاہے,روک سکتے ہو تو روک لو,جس حکومت کولیڈران کو بند کرنا پڑے،جس حکومت  کو کارکنان کو گرفتار کرکے بند کرنا پڑے،جس حکومت کو جلسوں کو بند کرنا پڑے ،جس حکومت کو آوازوں کو بند کرنا پڑے ،جس حکومت کو راستوں کو بند کرنا پڑے،اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ، وہ حکومت لڑ کھڑا رہی اور آخری سانسوں پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے توسط سے فیصل آباد کے صنعت کاروں ،تاجروں ،مزدوروں ،محنت کشوں اور مسلم لیگ ن کے شیروں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ مریم نواز شریف آپ کے پاس آ رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -