انجینئرنگ یونیورسٹی کےانٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان،لڑکے بازی لے گئے

انجینئرنگ یونیورسٹی کےانٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان،لڑکے بازی لے گئے
انجینئرنگ یونیورسٹی کےانٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان،لڑکے بازی لے گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب کےانجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتیجے کے بارےمیں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یادرہے رواں سال پاکستان بھر سے 13امتحانی مراکز میں منعقد اس انٹری ٹیسٹ میں 46ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھاجبکہ یو ای ٹی اور اس سے الحاق شدہ کیمپسز میں نشستوں کی مجموعی تعداد 2500 ہے۔انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا جس کے تحت لاہور سے فائق عرفان راشد 336 نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہےجبکہ عبدالصبور313نمبروں سے دوسرے اور ملتان سے تعلق رکھنے والے ارحم فاروق 308 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔انٹری ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبروں کا ویٹج 30فیصدجبکہ ایف ایس سی کے نمبروں کا ویٹج 70 فیصد رکھا گیا تھا۔انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواران انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد پراسپیکٹس حاصل کر سکیں گے۔یاد رہے پراسپیکٹس مبلغ 1000 روپے کی ادائیگی پر ایچ بی ایل کی نامزدشاخوں پر دستیاب ہوں گے۔داخلے کی مزید معلومات یو ای ٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -