جعلی شادیوں کے بعد چینی باشندوں نے پاکستانی لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوششیں شروع کردیں، ناقابل یقین خبر آگئی

جعلی شادیوں کے بعد چینی باشندوں نے پاکستانی لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوششیں ...
جعلی شادیوں کے بعد چینی باشندوں نے پاکستانی لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوششیں شروع کردیں، ناقابل یقین خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ جعلی شادیوں کے بعد ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔2 چینی باشندوں نے شادی سے انکار پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جو ناکام بنادی گئی، پولیس نے دونوں چینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے صدر پولیس کو چینی باشندوں شوخو اور حوص کے خلاف بیان حلفی جمع کرایا ہے۔ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی باشندہ حوص اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا اور اکثر اسے شادی کیلئے ورغلاتا تھا۔ حوص نے اسے چکری روڈ پر ملنے کیلئے بلایا تو وہ اپنے دوستوں کاشف اور شارک وسیم کے ساتھ حوص کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچی۔
لڑکی نے الزام عائد کیا کہ حوص اپنے ساتھی شوخو کے ساتھ کار پر آیا اور اس کو مارنے کی کوشش کی لیکن کاشف وسیم نے اسے بچالیا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تو چینی باشندے فرار ہوگئے۔ لڑکی نے یہ الزام بھی لگایا کہ شوخو اور حوص اسے شادی کیلئے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر دست درازی اور ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے نامزد دونوں چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ملزمان کو پیر کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔