خواتین کو میٹھا کھلانے کا سب سے حیران کن فائدہ سائنسدانوں نے مردوں کو بتا دیا

خواتین کو میٹھا کھلانے کا سب سے حیران کن فائدہ سائنسدانوں نے مردوں کو بتا دیا
خواتین کو میٹھا کھلانے کا سب سے حیران کن فائدہ سائنسدانوں نے مردوں کو بتا دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مقولہ ہے کہ ’مرد کے دل کا راستہ اس کے پیٹ سے ہو کر جاتا ہے۔‘ اب برطانوی سائنسدانوں نے خواتین کے متعلق بھی ایسا ہی انکشاف کر تے ہوئے انہیں میٹھا کھلانے کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق لیڈز یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے سینکڑوں مردوخواتین پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو مرد پہلی ملاقات پر خاتون کو میٹھا کھلائیں، اس خاتون کے دوسری ملاقات پر آنے کے امکان 42فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں سائنسدانوں نے 100 مردوں کوپہلی ملاقات میں خواتین کو اپنی پلیٹ سے سویٹ ڈِش کھلانے کو کہا جبکہ 100مردوں کو اس کے برعکس کرنے کو کہا۔ نتائج میں جن مردوں نے خواتین کو اپنی پلیٹ سے میٹھا کھلایا تھا ان میں سے 60خواتین دوسری ملاقات کے لیے رضامند ہوئیں جبکہ جن مردوں نے میٹھا نہیں کھلایا تھا ان خواتین میں سے صرف 45دوسری ملاقات کے لیے راضی ہوئیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے محبت کے متلاشی مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی خاتون کے ساتھ ملاقات کریں تو کھانے کے آخر میں اپنی سویٹ ڈِش اس خاتون کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -