وزیر اعظم کے دورہ امریکہ  میں کن امور پر بات چیت ہو گی؟ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات بتا دیں

 وزیر اعظم کے دورہ امریکہ  میں کن امور پر بات چیت ہو گی؟ترجمان دفتر خارجہ نے ...
 وزیر اعظم کے دورہ امریکہ  میں کن امور پر بات چیت ہو گی؟ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات بتا دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اس دورے سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئے گی، وزیراعظم اورامریکی صدر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلق باہمی تعلقات بالخصوص زیر غور آئیں گے ۔

سرکاری ٹی وی چینل ’’پی ٹی وی نیوز‘‘  سے  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمدفیصل نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاک امریکہ  تعلقات میں کچھ سرد مہری تھی ،جب موجودہ حکومت آئی توتعلقات میں بہتری لانےکی کوشش کی گئی،اسی تناظرمیں ستمبر میں وزیر خارجہ نےواشنگٹن کادورہ کیااوروہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں،بعد ازاں معاملات آگے بڑھتے رہے اور امریکی صدر کی طرف سے وزیراعظم کو دورے کی دعوت ملی ،22 تاریخ کی ملاقات طے ہوئی ،یہ ملاقات انتہائی اہم ہے،ملاقات میں باہمی تعلقات ،سرمایہ کاری،فوجی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ملاقات میں باہمی تعلقات  کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گا،امریکہ بھی چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے لہٰذا وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان  یہ ملاقات اس حوالے سے پہلا قدم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات سات دہائیوں پرمحیط ہیں،دونوں ممالک کے درمیان بڑے گہرے تعلقات رہے ہیں مگر کچھ عرصے سے ان تعلقات میں کچھ فاصلہ  پیدا ہو گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ فاصلہ ختم ہو اور وہ ہمیں  امریکی نظر سے دیکھے، افغانستان  کی نظر سے نہ دیکھے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ایف اے ٹی ایف کا معاملہ  بھی زیر غور  آئے گا،ہمیں اس معاملے میں دنیا کے تمام ممالک  کی مدد چاہیے  تاہم ملاقات میں یہ بات ضرور زیر بحث آئے گی کہ ہمیں سیاسی طور پر نشانہ نہ بنایا جائے۔ حافظ سعید کی گرفتاری کے بارے میں سوال پر  ترجمان نے کہا کہ میں اس پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا،ملاقات ہو جانے دیں، اس کے بعد تفصیل سے بتاؤں گا۔

مزید :

قومی -