ننھا بچہ ٹریکٹر چلا کر کہاں تک پہنچ گیا ؟ پورا شہر حیران

ننھا بچہ ٹریکٹر چلا کر کہاں تک پہنچ گیا ؟ پورا شہر حیران
ننھا بچہ ٹریکٹر چلا کر کہاں تک پہنچ گیا ؟ پورا شہر حیران

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 2سالہ بیٹا لاپتہ ہو گیا ہے۔ اس پر پولیس نے بچے کی تلاش میں زمین آسمان ایک کر دیا اور بالآخر گھر سے لگ بھگ ڈیڑھ کلومیٹر فاصلے پر ایک میلے سے بچے کو بازیاب کرا لیا۔ یہ بچہ وہاں تک پہنچا کیسے تھا؟ سن کر آپ کو ہنسی آ جائے گی۔

سی این این کے مطابق اس بچے کو چند روز قبل ہی اس کے باپ نے بیٹری پر چلنے والا کھلونا ٹریکٹر لے کر دیا تھااور اس روز بچے نے اسی ٹریکٹر کو سیلف مارا اور اپنے تئیں میلہ دیکھنے چلا گیا۔

پولیس جب اسے تلاش کرتی ہوئی میلے میں پہنچی تو وہاں وہ اپنے پسندیدہ جھولے کے پاس اپنے ٹریکٹر پر بیٹھا تھا اور بچوں کو جھولے لیتے دیکھ رہا تھا۔پولیس اسے اٹھا کر واپس اس کے باپ کے پاس لائی۔ اس کا باپ جو بچے کے لاپتہ ہوجانے سے صدمے سے دوچار تھا، اس نے آتے ہی بچے کا لائسنس کینسل کر دیا،ٹریکٹر کی بیٹری نکال کر۔اب نجانے اس معصوم کا لائسنس کب بحال ہو گا مگر چیساگو کاﺅنٹی شیرف آفس کی طرف سے یہ واقعہ فیس بک پر بیان کیا گیا ہے جہاں لوگ اس بچے کی ڈرائیونگ میں مہارت کی داد دیتے نظر آ رہے ہیں اور اس کے باپ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بچے کا جلداز جلد لائسنس بحال کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -