شوہر نے بیوی کی رضا مندی کے بغیر اسے مقامی ہوٹل لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

شوہر نے بیوی کی رضا مندی کے بغیر اسے مقامی ہوٹل لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنا ...
شوہر نے بیوی کی رضا مندی کے بغیر اسے مقامی ہوٹل لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

  

ننکانہ صاحب( صباح نیوز)شوہر نے بیوی کی رضا مندی کے بغیر اسے مقامی ہوٹل لیجاکر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلی نمبر 8مدینہ ٹائون ننکانہ صاحب کی رہائشی سونیا اکبر نے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ سائلہ نوکری کے حصول کے لئے الفضل ہسپتال واقع بشیر بھٹی روڈ پر انٹرویو کے لئے گئی ، انٹرویو دینے کے بعد جب وہ واپس بازار جارہی تھی تو راستہ میں ملزم فرمان حسن ولد مظفر قوم کھرل سکنہ کھڈانوالہ نے اسلحہ کی نوک پر اسے زبردستی روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے زبردستی اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گرینڈ ہائیٹ ہوٹل ننکانہ صاحب لے گیا جہاں ملزم فرمان حسن نے سائلہ کی مرضی کے بغیر اس کے ساتھ بدفعلی کرنا شروع کردی ، خاتون کے شور مچانے پر جعفر اور شہریار وغیرہ موقعہ پر آگئے جنہیں دیکھ کر ملزم پسٹل لہراتا ہوا وہاں سے فرار ہوگیا ۔سونیا اکبر کا کہنا ہے کہ ملزم میرا خاوند ہے اور میری رضا مندی کے بغیر زبردستی سینہ زور ی سے خلاف وضع فطری فعل کرتا ہے اور آئے روز اسی طرح سائلہ کو تنگ کرتا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے سونیا اکبر کی مدعیت میں اس کے خاوند فرمان حسن ولد مظفر قوم کھرل سکنہ کھڈانوالہ کے خلاف زیر دفعہ 377ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ننکانہ صاحب -