سعودی خاتون نے ایسا دستانہ ایجاد کرلیا جو گونگوں کو زبان دے دے گا، یہ حیرت انگیز دستانہ کس طرح کام کرتا ہے؟ جانئے

سعودی خاتون نے ایسا دستانہ ایجاد کرلیا جو گونگوں کو زبان دے دے گا، یہ حیرت ...
سعودی خاتون نے ایسا دستانہ ایجاد کرلیا جو گونگوں کو زبان دے دے گا، یہ حیرت انگیز دستانہ کس طرح کام کرتا ہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ٹی کی ماہر ایک سعودی خاتون نے بولنے کی صلاحیت سے محروم لوگوں کے لیے انتہائی حیران کن ڈیوائس ایجاد کر ڈالی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ڈیوائس دستانوں کی شکل میں ہے جسے بولنے کی صلاحیت سے محروم افراد پہن کر ہاتھوں کے اشاروں سے بات کریں گے اور یہ ’سمارٹ گلوز‘ (Smart Gloves) ان کے اشاروں کو الفاظ میں بیان کریں گے۔ اس طرح وہ ان لوگوں کے ساتھ بھی بات کر سکیں گے جو اشاروں کی زبان نہیں سمجھ سکتے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن ایجاد کرنے والی موجد کا نام حدیل ایوب ہے جو لندن میں مقیم ہے۔ وہ ’برائٹ سائن‘ نامی آئی ٹی کمپنی کی بانی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں نے آئی بی ایم گلوبل ہیکاتھن میں اپنی یہ ایجاد پیش کی اور مقابلہ جیتا تھا۔ جب میرے بنائے گئے ان دستانوں کی خبر میڈیا پر پھیلی تو مجھے ہزاروں کی تعداد میں ای میلز موصول ہونی شروع ہو گئیں جو والدین کی طرف سے تھیں۔ وہ مجھ سے اپنے بچوں کے لیے دستانے بنا کر دینے کا تقاضا کر رہے تھے جو بول نہیں سکتے تھے۔ وہیں سے میں نے اس پراڈکٹ کو بڑے پیمانے پر بنانے کا سوچا۔ یہ دستانے رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں متعارف کروا دیئے جائیں گے۔“