تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی عوام کو ان کے جمہوری حقوق دے کر ایک تاریخ رقم کی :عثمان بزدار

تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی عوام کو ان کے جمہوری حقوق دے کر ایک تاریخ رقم ...
تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی عوام کو ان کے جمہوری حقوق دے کر ایک تاریخ رقم کی :عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں شامل قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کرا کر اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی لوگوں کو ان کاجمہوری حق ملا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی عوام کو ان کے جمہوری حقوق دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے،پرامن الیکشن پر سکیورٹی فورسز بھی مبارکباد کی مستحق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے اپنا جمہوری حق استعمال کر کے تاریخ رقم کی ہے،قبائلی اضلاع میں عام انتخابات کاانعقاد امن کی جیت ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کو نظر انداز کیا،تحریک انصاف کی حکومت قبائلی اضلاع کے لوگوں کو ترقی کے سفر میں شامل کررہی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نارووال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا،سابق ادوار میں حکمران جماعتوں نے عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا ، جنہوں نے اقتدار میں آکر عوام کو نظر انداز کیا آج عوام نے انہیں فراموش کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی۔امجد کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے ، تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،عوام کی خدمت کے سفر میں وزیراعلی عثمان بزدار کے شانہ بشانہ چلیں گے،صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -