مشیر اطلاعات نے دھمکی دی ہے ، پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجوکا الزام

مشیر اطلاعات نے دھمکی دی ہے ، پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجوکا الزام
مشیر اطلاعات نے دھمکی دی ہے ، پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجوکا الزام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہاہے کہ مشیر اطلاعات نے دھمکی دی ہے ، آج کل کوئی بات نہیں چھپتی ، صادق سنجرانی سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے ، مستعفی ہوجائیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سسی پلیجو نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے کولیگ ہیں ، اب ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ مستعفی ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں صادق سنجرانی کوبتانا چاہتی ہوں کہ ہماراا ن کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں ہے ، صادق سنجرانی اچھے طریقے سے الگ ہوجائیں لیکن اگر وہ مقابلہ کرناچاہتے ہیں تو پھر بھی ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری قیادت جیل میں ہے اور پیشیاں بھی بھگت رہی ہے ، ہم کسی سے ڈر کر پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ مشیر اطلاعات نے دھمکی دی ہے، آج کل کوئی بات نہیں چھپتی ، صادق سنجرانی سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -