وزیر اعظم کا خطاب ، امریکہ میں پاکستانیوں کا جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا ،ارینامیں بڑی سکرینیں نصب

وزیر اعظم کا خطاب ، امریکہ میں پاکستانیوں کا جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا ...
وزیر اعظم کا خطاب ، امریکہ میں پاکستانیوں کا جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا ،ارینامیں بڑی سکرینیں نصب

  

واشگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم کاخطاب سننے کیلئے پرجوش ، ارینا میں میلہ سج گیا ، اریناون میں بڑی بڑی سکرینیں نصب کردی گئیں، کیپٹل ون ایرینا کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعدادموجودہے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آروائی نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں میں بڑا جوش وخروش پایا جارہاہے ۔ارینا میں وزیر اعظم کاخطاب سننے کیلئے 22ہزار پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔لوگ بڑی تعداد میں کپیٹل ون ارینا کے گرد موجود ہیں جبکہ سٹیڈیم کے دروازے بھی کھول دیئے گئے ہیں۔ پاکستانیوں نے اس موقع پر قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور وہ پاکستان اور عمران خان کے حق میں نعرے بلند کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کاخطاب براہ راست دکھانے کیلئے ایرینا میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔ اس موقع پرمقامی امریکی کمیونٹی بھی پاکستانیوں کا جوش خروش دیکھتے ہوئے خوشگوار حیرت میں مبتلا ءہے اوران کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے پاکستانیوں سے خطاب کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -