کراچی،وزیر گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

کراچی،وزیر گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

  

کراچی(آن لائن)شہر قائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو شہید کردیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق وزیر گوٹھ کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر غلام قادر شہید ہوگیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ شہید کو گھر سے تھانے کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا واردارت کے وقت شہید سپاہی اکیلا تھا، واقعے کی اطلاع ملنے پر شہید کا جسدخاکی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سب انسپکٹر شہید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -