"یہ کیا سین ہے" عاصم اظہر کی پوسٹ پر ہانیہ کا شاعرانہ تبصرہ، سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے

"یہ کیا سین ہے" عاصم اظہر کی پوسٹ پر ہانیہ کا شاعرانہ تبصرہ، سوشل میڈیا صارفین ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار عاصم اظہر کو " فرینڈ زون" کرنے کے بعد ہانیہ عامر نے ان کی ایک پوسٹ پر شاعرانہ تبصرہ کیا تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا اور کہا کہ 23 اگست کو یہ ریلیز ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے لکھا " باقی ہے آرزو جب تلک ہیں دم، ہاری ہیں منزلیں جاری ہیں یہ قدم۔"

عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر اداکارہ ہانیہ عامر نے شاعرانہ انداز میں تبصرہ کیا اور لکھا " مانگا مفلس کی طرح ہے تجھ کو صنم"

ہانیہ عامر کے تبصرے کے جواب میں عاصم اظہر نے ایک بار پھر شاعرانہ انداز اپنایا " سر جھکا کے منائے ہیں دیر و حرم"

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر جو کہ حال ہی میں "فرینڈ زون" میں داخل ہوئے ہیں ان کی جانب سے اس طرح کی رومانوی شاعری نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ ایک صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا " یہ کیا سین ہے"

ایک اور صارف نے ہانیہ عامر سے کہا " آپ کاٹ کے پھر بیچ میں گھس رہی ہو"

ایک مداح نے فنکار جوڑے سے کہا کہ وہ انہیں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، اگر دونوں کے بیچ کوئی جھگڑا ہوا ہے تو ایک دوسرے کو وقت دیں اور اس کو حل کریں، راستے جدا نہ کریں۔

مزید :

تفریح -