پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کوآخری وارننگ،ایک اور معروف ایپ پاکستان میں بند کر دی

پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کوآخری وارننگ،ایک اور معروف ایپ پاکستان میں بند کر ...
پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کوآخری وارننگ،ایک اور معروف ایپ پاکستان میں بند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی نے فحش اور نا مناسب ویڈیوز دکھانے پر معروف سوشل میڈ یا ایپ ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کردی جبکہ ’بیگو‘پاکستان میں بند کردی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بے شمار لوگوں کی جانب سے فحش،غیر اخلاقی اور نا مناسب ویڈیوز دکھانے پر شکایات درج کرائی گئی ہیں،یہ درخواستیں سوشل میڈ یا ایپ ٹک ٹاک اور بیگو کے خلاف ہیں جن کی وجہ سے معاشرے پر عمومی طور پر برے اثرات پڑ رہے ہیں جبکہ نوجوان نسل پر اس کے خصو صی طور پر برے اثرات پڑ رہے ہیں ۔سوشل میڈ یا پر مواد کو اخلاقیات اور قانون کے دائرے میں لانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے اقدامات اٹھا ئے ہیں لیکن سوشل میڈ یا کمپنیوں کی جانب سے مناسب رد عمل نہیں دکھا یا گیا ۔اس وجہ سے پی ٹی اے نے بیگو پرفوری طور پر پابندی لگا دی جبکہ ٹک ٹاک کو فوری طور پر فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز کو فوری بند کرنے کی وارننگ دی ہے ۔

مزید :

قومی -