پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کررہی ہے: شعیب دستگیر

پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کررہی ہے: شعیب ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ پنجاب پولیس قانون کی بالادستی، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور سروس ڈلیوری کے عمل میں مزیدبہتری کیلئے جدید پولیسنگ کی طرز پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کر رہی ہے جس سے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ممکن ہواہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کی سہولت اور پولیسنگ کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جنرل پولیسنگ اور سروس ڈلیوری پراجیکٹس کو الگ کرکے یکساں توجہ دی جارہی ہے جس سے شہریوں کو خدمات کا فوری حصول، انصاف کی بلا تاخیر فراہمی اور ورکنگ سسٹم میں نہ صرف مزید شفافیت اور تیزی آئی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد و تعاون کی فضا بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس لاہورمیں آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ دوران ملاقات جدید پولیسنگ، امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان خان نے پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہاکہ جدید ورکنگ آئیڈیاز کے حامل یہ پراجیکٹس دیگر صوبوں کی پولیس کیلئے بھی قابل تقلید ہیں۔ دوران ملاقات افسران واہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پنجاب اور گلگت بلتستان کی پولیس فورسز کے مابین باہمی تعاون اور انفارمیشن شئیرنگ بڑھانے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ ملاقات کے آخر میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کوپنجاب پولیس کی تاریخ پر مبنی کتاب بھی پیش کی۔

مزید :

علاقائی -