پتوکی، شعبان عرف شعبانی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

  پتوکی، شعبان عرف شعبانی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

  

پتوکی(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر پتوکی ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کی بڑی کارروائی،شعبان عرف شعبانی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائی کے دوران ایس ایچ او پتوکی حافظ عاطف نذیر نے سب انسپکٹر اشرف خان و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ڈکیت گینگ شعبان عرف شعبانی غازی کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے 2 پستول 30 بور بمعہ گولیاں،قیمتی موبائل اور 50 ہزار روپے نقدی رقم برآمدکر لی گئی ہے۔

ڈی پی او قصور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی اور اس کی کی ٹیم کو شاباش دی ہیہ

مزید :

علاقائی -