لاہور، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کامال وزرگنوابیٹھے

لاہور، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کامال وزرگنوابیٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکوؤں تابش حسین کے گھر سے7 لاکھ20 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔چوہنگ میں ڈاکوؤں نے ابو حریرہ کے گھر سے 3لاکھ85ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے زبیر کے گھر گھس کر 4لاکھ 20ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔ شادمان کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سعد کے گھر سے 3لاکھ75ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ساندہ میں ڈاکوؤں نے موسی کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا -شاہدرہ ٹاون میں ڈاکوؤں نے حشمت سے65ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ستوکتلہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاصم سے40ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اویس سے29ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ لیاقت آباد اور اقبال ٹاون سے گاڑیاں اور شاہدرہ ٹاون۔گجر پورہ اور غالب مارکیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -