موٹر وے پولیس کی کارروائی، فراڈ گروہ کی 2خواتین گرفتار

موٹر وے پولیس کی کارروائی، فراڈ گروہ کی 2خواتین گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)موٹر وے پولیس سنٹرل زون کے افسران نے فراڈ کرنے والے گروہ میں شامل دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر جمبر کے نزدیک پیٹرولنگ افسران نے ایک کار کو غلط سائیڈ سے اوورٹیکنگ کرنے پر روکا۔ ڈرائیور نے گاڑی کو تھوڑا فاصلہ پر روکا اور موقع سے ایک عورت جو فرنٹ سائیڈ پر بیٹھی تھی سمیت ملحقہ آبادی میں فرار ہو گئی۔تاہم موٹر وے پولیس کے افسران نے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی دو خواتین کی بھاگنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور بذریعہ مقامی خواتین ان کو حراست میں لے لیا۔پیچھے سے آتے ہوئے دو موٹرسائیکل سواروں نے موٹروے پولیس کے افسران کو بتایا کہ وہ خواتین اور ان کے ساتھی پتوکی میں فراڈ کر کے بھاگے ہیں۔ان خواتین نے پتوکی کے ایک رہائشی شخص کو رانا ٹاون لاہور میں بذریعہ قرا ء اندازی پلاٹ نکلنے کا جھانسا دے کر پچاس ہزار روپے کافراڈ کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے فراڈ کر کے رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ موٹروے پولیس نے گرفتار شدہ خواتین کو مزید تفیش کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -