ننکانہ، ڈاکو ٹھیکیدار سے ساڑھے 11لاکھ روپے چھین کر فرار

  ننکانہ، ڈاکو ٹھیکیدار سے ساڑھے 11لاکھ روپے چھین کر فرار

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بچیکی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیکی بائی پاس کے قریب ٹھیکیدار سے گیارہ لاکھ 63ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر بسم اللہ رائس ملز کا ٹھیکیدار عمر خاں حبیب بنک بچیکی سے گیارہ لاکھ63 ہزار روپے کی رقم لے کر کار پر واپس رائس مل جارہاتھا کہ بچیکی بائی پاس کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر کار روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے رقم چھین لی اور فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -