نارنگ منڈی:زیر تعمیر مکان کی دیوار زبردستی گرانے سے 3 سالہ بچہ زخمی

نارنگ منڈی:زیر تعمیر مکان کی دیوار زبردستی گرانے سے 3 سالہ بچہ زخمی

  

نارنگ منڈی(نامہ نگار) نارنگ منڈی کے محلہ امام بارگاہ میں با اثر ہمسایہ نے قبضہ کی نیت سے زیر تعمیر مکان کی بالائی منزل کی دیوار گرا دی جس کے باعث تین سالہ بچی نور فاطمہ اینٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ اہل محلہ کا قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج خواتین غنڈہ گردی کے خلاف سینہ کوبی کرتی رہیں۔ڈی پی او شیخوپورہ سے سخت نوٹس لینے اور غریب خاندان کی داد رسی کا مطالبہ محنت کش محمد علی ولد رحیم بخش نے روتے ہوئے امن کمیٹی کے صدر چوہدری صداقت علی ڈگرا کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ وہ ساٹھ سال سے سوا مرلہ کے مکان کے مالک و قابض ہیں ہمارا ہمسایہ محمد حسین متری اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے مکان پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے تھانہ نارنگ پولیس کو بھی درخواست گزاری ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جبکہ دومرتبہ پنچایت کے فیصلہ کو بھی ٹھکرا چکا ہے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے عدالتی سٹے آرڈر ہونے کے باوجود ہماری زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

محنت کش نے کہا کہ غربت اور تنگدستی کے باعث وہ عدالتوں کچہریوں اور تھانہ کے چکر لگا لگا کر عاجز آچکا ہے کوئی سنتا نہیں مجبور و بے کس ہوں خدارا میری جائز مدد کر کے مجھے قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے میرے پاس مکان کے تمام مصدقہ کاغذات اور ملکیتی ثبوت موجود ہیں اگر مجھے انصاف نہ ملا تو بچوں سمیت خود سوزی کر لونگا۔

مزید :

علاقائی -