کرائم میں اضافہ، حکومت پنجاب نے دوبارہ ناکوں پر نفری لگانے کی منظوری دیدی

کرائم میں اضافہ، حکومت پنجاب نے دوبارہ ناکوں پر نفری لگانے کی منظوری دیدی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)بڑھتی ہوئی کرائم کی شرح کنٹرول کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے دوبارہ ناکوں پرنفری لگانے کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق شہرمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف، انخلاء کو کیسے روکنا ہے؟پالیسی نہ بن سکی، پنجاب حکومت نے ایک سال قبل شہرکے داخلی و خارجی راستوں سے پولیس ناکے ختم کرائے،لیکن اب دوبارہ 13 ناکے فعال کرنیکے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔تمام ناکوں پر سیف سٹی کے کیمرے بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری ہونے کے فورا بعد اب سیف سٹی اسیگرے لسٹ میں شامل کر دے گی،جسکی ناکوں پر بھی اطلاع ہوگی۔شہرمیں اس وقت چھ ناکوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے،جبکہ سات مزید داخلی اور خارجی راستیمانیٹر کیے جائیں گیے،لیکن ابھی بھی شہرمیں 45 چھوٹے بڑے راستے ایسے ہیں جن کی مدد سیداخل یا شہر سے باہر جایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ پرائیویٹ کمپنی نیسیف سٹی اتھارٹی کے ایک ہزار کیمرے ٹھیک کردیے.سیف سٹی اتھارٹی کے 4500 سے زائد کیمرے ناکارہ ہو نے کا انکشاف ہوا تھا۔واضح رہے کہ لاہور شہر میں نصب 35سو سیزائدکیمروں نیکام کرناچھوڑ دیا تھا،متعلقہ کمپنی نے بروقت فنڈزنہ ملنے پرسیف سٹی کیساتھ کام سے انکارکردیا۔حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں متعلقہ کمپنی کو300ملین کی رقم ادا کرناتھی، کمپنی نے موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ ریٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے،فنڈزسیف سٹی کوجاری نہ ہونیپرمعاملات ٹھپ ہوکررہ گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -