ٹوبہ ٹیک سنگھ،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس کو اطلاع ملی کہ چوہلہ پل کے قریب ایک شخص فخر سکنہ 261گ ب سے مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی ہے،اور فرار ہوگئے ہیں،جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کی،اسی دوران گوجرہ جھنگ روڈ بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،اور موٹر سائیکل واپس پیچھے کو بھگا لی،پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی،تو ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر جھاڑیوں میں چھپ گئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے

،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،اور ملزمان کا مقابلہ کیا،فائرنگ رک جانے پر پولیس نے جھاڑیوں میں جاکر دیکھا تو ایک ملزم شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اسکا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوچکا تھا،پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچایا،مگر وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شفقت ولد اللہ دتہ قوم کوڑا سکنہ چک نمبر 212ج ب تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -