اوکاڑہ،بدچلنی کے شبہ میں چچا نے فائر مار کر بھتیجی کو قتل کر ڈالا

اوکاڑہ،بدچلنی کے شبہ میں چچا نے فائر مار کر بھتیجی کو قتل کر ڈالا

  

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ بدچلنی کے شبہ میں چچا نے فائر مار کر بھتیجی کو قتل کردیا ملزم مقتولہ کو برے کام کرنے سے روکتا تھا گذشتہ روز اسی وجہ سے دونوں میں جھگڑا ہوگیا تھا چک نمبرون ایس پی وساویوالا کے رہائشی محمدمشتاق ولد محمد حنیف کی18سالہ بیٹی(م)نے دیہہ کے رہائشی علی طفیل ولد محمد طفیل سے ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے جس کا اس کے گھروالوں کو علم ہوا تو انہوں نے (م) کو برے کاموں سے روکا مگر وہ باز نہ آئی گذشتہ روز دیہاتیوں نے اسے اس کے محبوب علی طفیل کے ہمراہ فصلوں میں قابل اعتراض میں دیکھا اور اس کے گھر اطلاع دی (م)گھر پہنچی تو محمد مشتاق اور اس کا بھائی نے اسے برا بھلا کہا جس پر (م)کی اپنے چچا سے جھگڑا ہوگیا جس پر اس کے چچا محمد اشفاق نے مشتعل ہوکر بندوق کے فائر مار کر اسے قتل کردیا پولیس نے تھانہ حویلی لکھا نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -