ڈی آئی جی آپریشنز کا تھانہ ڈیفنس ایریا بی کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنز کا تھانہ ڈیفنس ایریا بی کا دورہ

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے تھانہ ڈیفنس ایریا بی کا اچانک دورہ کر کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اے ایس پی ڈیفنس ایریا سرکل آصف بہادر اور دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجودتھے۔اشفاق خان نے تھانے کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تھانہ کے کرائم کنٹرول اور دیگر امور بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ کرائم کنٹرول اور ضابطہ اخلاق کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔پولیس افسران کرائم کنٹرول کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں،حسن سلوک اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے مثبت تشخص اجاگر کریں۔ایف آئی آرز میں غیر ضروری تاخیر،کرپشن اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

، مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں۔

مزید :

علاقائی -