مصطفی آباد،منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

مصطفی آباد،منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

  

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ایچ او رائے ناصر عباس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،1210گرام چرس برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد رائے ناصر عباس نے خفیہ اطلاع پر لاری اڈا مصطفی آبادمیں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش سلطان عرف سلطانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1210گرام چرس بر آمدکر لی۔ملزم عرصہ داراز سے مصطفی آباد میں منشیات فروشی کے دھندہ میں مصروف تھا،ایس ایچ او رائے ناصر عباس نے کہاکہ منشیا ت فروشی کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا،منشیات فروش قانون پاکستان کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بھی دشمن ہیں جو معاشرے کی نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں،ان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی،منشیات فروش کوجرم یا علاقہ چھوڑنے پرمجبور کر دیں گے۔

مزید :

علاقائی -