ڈسکہ:نہر سے نوجوان کی نعش برآمد

ڈسکہ:نہر سے نوجوان کی نعش برآمد

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈنڈ پور کھرولیاں کے قریب مرالہ راوی لنک نہر سے نوجوان کی نعش برآمد،نعش کی شناخت ہونے پر ورثاء کے سپرد کر دی گئی تفصیلات کے مطابق علی الصبح تھانہ موترہ کے علاقہ مرالہ راوی لنک نہر سے موضع ڈنڈ پور کھرولیاں کے قریب ایک نوجوان کی نعش تیرتی ہو ئی آئی جس کی اطلاع مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کو دی گئی ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو نہر سے باہر نکال لیا نعش کی شناخت وقار ولد بشیر قوم چنگڑ سکنہ گوہد پور سے ہو ئی یہ نوجوان 15جولائی کو اپنے علاقہ میں نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا،نعش کو اس کے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -