حافظ آباد: منشیات فروش گرفتارچرس برآمد
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) پولیس نے جلالپور میں کاروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سے دو کلو سے زائد چرس برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کی مخبری ہوئی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش محسن ولد غلام حسین سکنہ محلہ اسلام پورہ بھاری مقدار میں منشیات لیجارہا ہے۔
جس پر پولیس نے اصغر چوک کے قریب چھاپہ مار کر محسن کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے دوکلو سے زائد چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔