سرگودھا پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش، ناجائزاسلحہ رکھنے والے درجنوں افراد گرفتار

سرگودھا پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش، ناجائزاسلحہ رکھنے والے درجنوں ...

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹر حسنین علی طارق اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان حیات اللہ ولد صدیق سکنہ لکی مروت سے چرس480گرام، ارسلان ولد ارشد سکنہ چک34جنوبی سے چرس350گرام اور صفدر علی ولد طفیل سکنہ چک34جنوبی سے شراب10لیٹر برآمد کرلی،ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال فاروق حسنات نے سب انسپکٹر احمد یار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز غلام نقی، ارشد حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ سٹی بھلوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان روشن ولد صدیق سکنہ پرانا بھلوال سے پسٹل30بور،علی حیدر ولد بشیر احمد سکنہ7شمالی سے پسٹل30بور، سرفراز ولد ریاض سکنہ منظور حیات کالونی سے پسٹل30بور، طلحہ ولد اشرف سکنہ الفضل ٹاؤن سے پسٹل30بوراور احسن ساجد ولد ساجد محمود سکنہ سلیمان پورہ سے پسٹل30بور برآمدکرلی،ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز طاہر محمود اور شاہد اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد رضوان ولد یارا سکنہ بہک میکن سے چرس516گرام، گل شیر ولد سکندر خان سکنہ ٹھٹھی مظلم سے کلاشنکوف معہ110گولیاں، محمد جاوید ولد ممتاز خان سکنہ عزیز بھٹی ٹاؤن سے بندوق12بور اور عمر خیام ولد عبدالستا رسکنہ اکرام کالونی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

علاقائی -