ایدھی ٹیم کرونا سے ہلاک افراد کو آبائی قبرستان منتقل کر رہی ہے،ترجمان

ایدھی ٹیم کرونا سے ہلاک افراد کو آبائی قبرستان منتقل کر رہی ہے،ترجمان

  

ٓلاہور (کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن کی ایدھی ٹیم کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتالوں سے ان کے آبائی قبرستان منتقل کر رہی ہے. تفصیلات کے مطابق قصور کا رہائشی 47 سالہ غلام رسول میو ہسپتال ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی قبرستان قصور میں تدفین کی۔سبزہ زار لاہور کے رہائشی شہزاد سہیل کا نومولود بیٹا(کرونا مشتبہ) جسکی عمر 27 گھنٹے تھی چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھاایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی قبرستان سبزہ زار میں تدفین کی۔مین گجومتہ سیٹلایٹ ٹاون فیروز پور روڈ لاہور کی رہائشی 82سالہ امینا میر کرونا کی مریضہ ہوم آئسولیشن میں تھیں (جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہی ہیں)ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی قبرستان جوہر ٹاون لاہور میں تدفین کی۔

مزید :

علاقائی -