پولیس کی کارروائی، 2ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

پولیس کی کارروائی، 2ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سندر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ ملزم عامر سرور اور عامر مختار کو گرفتار کر لیا. ایس ایچ او سندر صفدر سجاد کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی. ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کردیے گے. اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران اشتہاری ملزم منظور کو گرفتار کیا گیا. اشتہاری ملزم دو سال سے بجلی چوری کے مقدمہ میں سندر پولیس کو مطلوب تھا. اشتہاری ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان نے ملزمان کی گرفتاریپر ایس ایچ او سندر صفدر سجاد و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -