چونیاں: بغیر نوٹس دکانیں، دفاتر اور گھر مسمار کر دئیے گئے

چونیاں: بغیر نوٹس دکانیں، دفاتر اور گھر مسمار کر دئیے گئے

  

چونیاں (نامہ نگار)ڈی سی قصور کا دورہ چونیاں کے اثرات منظرعام پر آنا شروع ہوگئے۔ رات کی تاریکی میں بغیر اطلاع و نوٹس دوکانیں، دفاتر، گھروں کو مسمار کیا گیا۔ شہری دربدر۔ کوئی پرسان حال نہیں۔ عوام اپنی چھتوں کو بچانے کے لئے ذہنی کسمپرسی کا شکار۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے میونسپل کمیٹی، ریونیو اور پولیس کی مدد سے ہیوی مشینری کے ذریعہ کالج چوک، حجرہ روڈ، چونیاں بائی پاس اور پرانی کچہری کے گرد بنے مختلف دفاتر، دوکانیں، مکانات، شادی ہال کو مسمار کردیا۔ جس سے سینکڑوں شہری بے روز ہوگئے ہیں۔ اس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تو یہ آپریشن سرکاری بس سٹینڈ کی کامیابی کے لئے کیا گیا ہے تو خوش آئندبات ہے اور اگر شہر میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے وہی منی بس سٹینڈ بنے رہے تو پھر ہمارے ساتھ انتظامیہ کی سراسرزیادتی ہوگی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی مزید آپریشن بھی متوقع ہے۔

جس میں مزید دوکانیں اور دفاتر وغیرہ گرائے اسی طرح جائیں گے۔

٭٭٭٭(بمعہ تصویر)

مزید :

علاقائی -