شورکوٹ،منشیات فروش سمیت تین لاپرواہ ڈرائیور گرفتار

  شورکوٹ،منشیات فروش سمیت تین لاپرواہ ڈرائیور گرفتار

  

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس 312پھاٹک کے انچارج ظفر اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار منشیات فروش جو نواحی قصبہ 326سے آرہا تھا ملزم شہروز عرف شیری ولد حاجی ستار سکنہ منڈی روڈ شورکوٹ چھاؤنی سے 115گرام چرس اور نقدی رقم برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے تھانہ چٹیانہ پولیس کے حوالے کر دیا۔تھانہ چٹیانہ پولیس نے مقدمہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دوسرے واقعہ میں ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس کی ہدایات پرپیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کھمانا والا کی کاروائیاں غفلت ولاپرواہی کر نے پر تین ڈرائیور گرفتار مقدمات در ج کر لیا۔شورکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔تھانہ شورکوٹ پولیس نے الگ الگ مقدمات در ج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس مظہر فاروق کی ہدایات پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کھماناوالا کے انچار ج سب انسپکٹر مشتاق احمد کی سر براہی میں پیٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی ساجد اسماعیل نے آہنی ٹی آر لوڈ کر کے غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر نے پر ڈرائیوررمضا ن کو تھانہ شورکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا.

اسی طر ح ڈرائیور وسیم کو تھانہ شورکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسر ی کاروائی میں فلشر لائٹس لگاکر غفلت و لاپرواہی سے ٹر ک کی ڈرائیونگ کر نے پر ڈرائیور قیصر خان کو تھانہ شورکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھانہ شورکوٹ پولیس نے الگ الگ مقدمات در ج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔

مزید :

علاقائی -