کورونا وباء کے باعث ٹی 20ورلڈ کپ بھی ملتوی

کورونا وباء کے باعث ٹی 20ورلڈ کپ بھی ملتوی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 ملتوی کر دیا گیا، آئی سی سی نے ٹیلی کانفرنس کے دوران کرونا وائرس خطرات کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے طویل غور و فکر کے بعد رواں سال کے آخر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز آئی سی سی کی جانب سے ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں رواں سال کے آخر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد یا اسے ملتوی کرنے کے حوالے سے طویل غور و فکر کیا گیا۔ جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ اب 2021 میں ہوگا۔ 2021 میں بھی ٹورنامنٹ اکتوبر اور نومبر کے ماہ میں منعقد کروایا جائے گا، تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔ جبکہ آئی سی سی نے 2022 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ممکنہ میزبان بھارت ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میزبان آسٹریلیا میں کرونا وائرس پھر سے تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے بعد ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا آئی سی سی کی جانب سے اب ایونٹ کو ملتوی کئے جانے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ کے لئے راستہ صاف ہوگیا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ اس فیصلے کا منتظر تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے اس ایونٹ کو ملتوی کئے جانے کا اعلان کریں کیونکہ اگر یہ ایونٹ شیڈول کے مطابق ہوتا تو آئی پی ایل کا انعقاد ممکن نہیں تھامگر اب اس فیصلے کے بعد کہ ایونٹ نہیں ہوگا بھارتی کرکٹ بورڈ کی کوشش ہوگی کہ وہ اکتوبر یا نومبر میں آئی پی ایل کا انعقاد ممکن بناسکے اس طر ح اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو فائدہ ملا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -