دورہ انگلینڈ: فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

دورہ انگلینڈ: فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے پر فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بورڈ نے محمد عامر کا کورونا ٹیسٹ لے لیا،پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں محمد عامر کو لاہور کے بائیو سیکیور ماحول بھجوادیا جائے گا جہاں بدھ کو ان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں مساجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عمران کو انگلینڈ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔پروٹوکول کے مطابق سفر کے لیے محمد عامر اور محمد عمران کی جہاز پر روانگی سے قبل ان کے کوویڈ19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے۔ ان دونوں کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا گیا پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں بائیو سیکیور ماحول بھجوادیا جائے گا کل دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا جائے گا۔محمد عامر کے انگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو ریلیز کردیا جائے گا۔

وسری طرف آلراؤنڈر شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہے کیونکہ بھارت میں 31 جولائی تک سفری پابندیوں کے باعث شعیب ملک کی فیملی ری یونین بھی تاخیر کا شکار ہے۔28 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی کی صورت میں اسکواڈ سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کردیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -