ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی ہی توقع تھی، سابق کرکٹرز

  ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی ہی توقع تھی، سابق کرکٹرز

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے پر کہاکہ ایونٹ کو ملتوی ہی ہونا تھا بس آئی سی سی کی جانب سے اعلان ہی کیا جانا باقی تھا سب جانتے تھے کہ یہ ایونٹ نہیں ہوسکے گا سکند ر بخت، محمد یوسف،محمد وسیم،راشد لطیف، معین خان نے کہا کہ یہ ایک بڑا یونٹ تھا ایشیاء کپ کے بعد اب اس کے ملتوی کیاجاناکرکٹ کے لئے اچھی خبرنہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے بہت سوچ و بچار کے بعد ہی فیصلہ کیا ہے مگر اس کا خدشہ پہلے سے تھا کہ یہ ایونٹ نہیں ہوسکے گا اب اس کے ملتوی ہونے سے بھارت میں آئی پی ایل کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور اب بھارتی بورڈ اکتوبر نومبر میں آئی پی ایل ضرور منعقد کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے سے شائقین کرکٹ کو بھی شدید مایوسی ہوئی ہے کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ یہ ایونٹ ضرور منعقد ہو مگر اس کو آئی سی سی کی جانب سے ملتوی کردیاگیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -